مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارت25نومبر کو چوتھی اسکارپین کلاس آبدوز بحری بیڑے میں شامل کرے گا
نئی دلی 17 نومبر (کے ایم ایس)
بھارت اپنا جنگی جنون جاری رکھتے ہوئے بحریہ میں چوتھی اسکارپین کلاس آبدوز ”ویلا” شامل کررہاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پروجیکٹ75پروگرام کی یہ چوتھی آبدوز 9نومبر کو بھارتی بحریہ کے حوالے کی گئی تھی جسے 25نومبر کوبحری بیڑے میں شامل کیاجارہا ہے ۔اس پروجیکٹ کی تین آبدوزیں پہلے ہی ہندوستانی بحریہ میں شامل کی جاچکی ہیں۔پروجیکٹ کے تحت اسکارپین ڈیزائن کی6 آبدوزیں فرانسیسی کمپنی نیول گروپ کے تعاون سے مجھ گائوں ڈاک شپ بلڈرز لمیٹیڈممبئی میں بنائی جا رہی ہیں۔ اس سیریز کی پانچویں آبدوز واگیر کو گزشتہ سال12نومبرکو لانچ کیا گیا تھاجس نے اپنے پورٹ ٹرائلز کا آغاز کر دیا ہے ۔ اس سلسلے کی چھٹی آبدوز ابھی تیار ی کے مراحل میں ہے۔