مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی پولیس نے سرینگر میں شہری کو گرفتارکرکے لاپتہ کردیا
سرینگر26نومبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے سرینگر شہر سے ایک شہری 55سالہ مشتاق احمد بٹ کوگرفتارکرکے لاپتہ کردیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مشتاق احمد بٹ کو پولیس نے شہر کے علاقے چھانہ پورہ میں ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا۔گرفتار شخص کے اہل خانہ نے صحافیوں کو بتایا کہ مشتاق احمد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس اس کی گرفتاری اور دوران حراست گمشدگی سے انکار کر رہی ہے۔لواحقین نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے نوٹس لینے اور مذکورہ شخص کو بھارتی ریاستی دہشت گردی سے بچانے کا مطالبہ کیاہے۔