مقبوضہ جموں و کشمیر
شوپیاں : نامعلوم مسلح افراد نے شہری کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا
سرینگر 15 اکتوبر(کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع شوپیاں میں آج( ہفتہ ) نامعلوم افراد نے ایک شہری کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔
مسلح افراد نے ضلع کے علاقے چودھری گنڈ میں پنڈت برادری کے ایک شخص کو گولیاں ماریں جسکے باعث وہ شدید زخمی ہو گا۔ پورن کرشن نامی شخص کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ بھارتی فورسز نے واقعے کے فوراً بعد علاقے کو گھیرے میںلے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔