مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں پوسٹرچسپاں، تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ


سرینگر10جنوری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر اور دیگر علاقوں میں پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں جن میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اپنی قراردادوں کے مطابق حل کرے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں و کشمیر فریڈم موومنٹ کی جانب سے چسپاں کیے گئے پوسٹروں میں بھارت سے کشمیر سے چلے جانے اورکشمیرکو آزادکرنے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔پوسٹروںمیں اقوام متحدہ پر زوردیا گیا کہ وہ کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے بچانے کے لیے تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اپنی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کرے۔پوسٹروںمیں بھارت پر واضح کیا گیاکہ کشمیری اپنے جائز اور حقیقی مطالبے سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔ پوسٹروں میںکہاگیا ہے کہ ہم مرجائیں گے لیکن کبھی سرنڈر نہیں کریں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button