کشمیری تارکین وطن

عالمی برادری بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کیخلاف جرائم سے روکے، آصف جرال

WhatsApp Image 2024-06-07 at 5.23.33 PMپیرس : جموں کشمیر ڈیموکریٹک فورم فرانس کے صدر مرزا آصف جرال نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کی ابترصورتحال پر شدیدتشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نام نہاد جمہوری ملک بھارت مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں کر رہا ہے جسکا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مرزا ٓصف جرال نے پیرس میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیریوں کی زندگی انتہا پسند ہندوتوا فورسز کے رحم و کرم پر ہے ، قابض فورسز نے بیگناہ کشمیریوں کا قتل عام معمول بنا لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا واحد قصور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود اردیت کی فراہمی کا مطالبہ ہے جس پر بھارت انہیں بڑے پیمانے پر مظالم کا نشانہ بنارہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ اپنی مجرمانہ خاموشی ترک کر کے بھارت کو مقبوضہ علاقے میں انسانیت کے خلاف جرائم سے روکے۔آصف جرال نے اقوام متحدہ پر بھی زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرے۔انہوںنے سرینگر میں پیش آنے والے گستاخانہ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اس میں ملوث ہندو بھارتی طالب علم کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button