بھارت

چھتیس گڑھ میں ہندوتوا دہشت گردوں نے دو مسلمان نوجوانوں کو قتل کر دیا

beaten_dilt

رائے پور09جون(کے ایم ایس) بھارت میں بی جے پی کے زیر اقتدار شورش زدہ ریاست چھتیس گڑھ میں نام نہاد گائو رکھشکوں(گائے کے محافظوں) نے دو مسلمان نوجوانوں کو پیٹ پیٹ کرقتل کر دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گا ئو رکھشکوں نے ضلع رائے پور کے علاقے آرنگ میں گائے کی اسمگلنگ کا بہانہ بناکر دو مسلمان نوجوانوں کو پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقتول چاند میاں اور گڈو خان کی لاشیں دریائے مہاندی میں تیرتی ہوئی پائی گئیں۔ وحشیانہ حملے کا ایک اور شکار صدام خان شدید زخمی ہے اور ہسپتال میں زیر علاج ہے۔تینوں ایک ٹرک میں اتر پردیش کے شہر سہارنپور سے بھینسوں کو اڑیسہ لے جا رہے تھے۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہندو انتہاپسندوں کے ایک گروپ نے ٹرک کو دیکھا اور اس کا پیچھا کیا۔ انتہاپسندوںنے آخر کار مہاندی پل پر ٹرک کو گھیر لیا۔ رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ حملہ آوروں نے ٹرک کو روکنے کے لیے سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کردی تھیں۔حملہ آوروں نے نوجوانوں کو زبردستی ٹرک سے باہر نکالا اوران پر شدید تشدد کیا۔اپنی جان بچانے کے لئے ایک مسلمان نوجوان نے دریا میں چھلانگ لگا دی۔عینی شاہدین نے بتایا کہ ہندو انتہاپسندوں نے مسلمان نوجوانوں پر گائے کی اسمگلنگ کا جھوٹا الزام لگاکر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دونوجوان جاں بحق ہوگئے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button