بھارت کا جنگی جنون،دو جوہری آبدوزوں کی بحریہ میں شمولیت کی منظوری
نئی دلی:
بھارت نے اپنا جنگی جنگی جاری رکھتے ہوئے دوجوہری آبدوزوں کی بحریہ میں شمولیت کے منصوبے کی منظوری دی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارت نے بحر ہند کے علاقے میں چین کی بڑھتی ہوئی موجودگی کے پیش نظر 5 ارب 40 کروڑ ڈالر کی لاگت سے دو جوہری آبدوزوں کی بحریہ میں شمولیت کی منظوری دی ہے ۔ یہ منظوری وزیر اعظم نریندر مودی کی کابینہ نے دی ہے ۔روایتی ڈیزل سے چلنے والی آبدوز کے مقابلے میں تیزجوہری آبدوز پرسکون اور پانی کے اندر زیادہ دیر تک موجود رہنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جس کی وجہ سے ان کا پتہ لگانا زیادہ مشکل ہوتا ہے، جوہری طاقت سے چلنے والی حملہ آور آبدوزیں دنیا کے سب سے طاقتور بحری ہتھیاروں میں شمار ہوتی ہیں۔جوہری آبدوزیں چین، فرانس، روس اور امریکہ جیسے ممالک بناتے ہیں۔ بھارت نے ماضی میں روس سے دو جوہری آبدوزیں لیز پر لی تھیں لیکن انہیں واپس کرنے کے بعد سے، مزید آبدوزوں کو لیز پر لینے کیلئے بات چیت کر رہا ہے ۔