بھارت

بھارت :چھتیس گڑھ میں لوگوں کے پرتشدد مظاہرے

Chhattisgarh Armed Force (CAF)

رائے پور:بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بلوڈا بازار میں درجہ فہرست ذات ” ستنامی برادری” کے ہزاروں افراد نے شدید احتجاج کرتے ہوئے پولیس پر حملہ کیا اور کلکٹریٹ کی عمارت کو آگ لگادی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرین نے15اور16 مئی کو اپنے مذہبی مقام جیٹکھم کی بے حرمتی کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کئی گاڑیوں اور املاک کی توڑ پھوڑ کی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس اصل مجرموںکو تحفظ فراہم کر رہی ہے۔گیرودھپوری قصبے میں واقع جیٹکھم ستنامی برادری کی ایک مذہبی علامت ہے جس کی توڑ پھوڑ کی گئی تھی اور اسکے خلاف لوگوں میں شدید غم و غصہ پیدا ہوا اور احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ پولیس اہم مجرموں کو بچا رہی ہے۔ریاستی وزیر اعلیٰ اوروزیر داخلہ نے واقعے کی عدالتی تحقیقات کا وعدہ کیا جس کے بعد احتجاج ختم ہوا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button