انسانی حقوق

کشمیر ، فلسطین کے تنازعات کے حل میں ناکامی اقوام متحدہ کے وجود پر ایک سوالیہ نشان ہے، ایف او کے آئی

download (12)اسلام آباد: فرینڈز آف کشمیر انٹرنیشنل (ایف او کے آئی) کے نائب چیئرمین عبدالحمید لون نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کشمیر اور فلسطین کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عبدالحمید لون نے انجمن طلباءاسلام (اے ٹی آئی) کے زیر اہتمام ایک کانفرنس میں کہا ہے کہ گرچہ دونوں تنازعات بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ہیں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے دونوں کے حل کے لیے کئی قراردادیں پاس کی ہیں لیکن ان تنازعات کاتاحال حل نہ ہونا عالمی ادارے کے وجود پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے دنیا اپنے مفادات کو ترجیح دے رہی ہے اور اخلاقیات، انسانیت اور انسانی اقدار کو فراموش کر چکی ہے۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی فورسز کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہیں اور بھارتی حکمران متنازعہ خطے میں جنگی جرائم میں ملوث ہیں۔ انہوںنے مزید کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کو دونوں تنازعات کے حل کیلئے ایک جاندار کردار ادا کرنا ہو گا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button