انسانی حقوق

بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے لیے اسرائیلی ماڈل پر عمل پیرا ہے، مقررین

78f56142-4366-4818-ba9d-8cc5f015622dجنیوا29 ستمبر (کے ایم ایس)”کمیونٹی ہیومن رائٹس اینڈ ایڈوکیسی سنٹر “کے زیر اہتمام جنیوا میں منعقدہ ایک سیمینار کے مقررین نے کہا ہے کہ بی جے پی کی نسل پرست بھارتی حکومت بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموںوکشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میںتبدیل کرنے کیلئے اسرائیلی ماڈل پر عمل پیرا ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ” مقبوضہ جموںوکشمیر میں ڈیموگرافک انجینئرنگ بین الاقوامی قانون اور یو این ایس سی کی قراردادوں کی خلاف ورزی“ کے عوان سے منعقدہ سیمینار میں بین الاقوامی قانون کے ماہرین، حقوق انسانی کے کارکنوں اور دنیا کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی کارکنوں نے شرکت کی اور خطاب کیا جن میں انسانی حقوق کی تجربہ کار کارکن Mousie Wahabudin، کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلشنز کے چیئرمین الطاف حسین وانی ، کشمیری رہنما ایڈوکیٹ پرویز شاہ، کشمیر فریڈم موومنٹ کے صدر مزمل ایوب ٹھاکر اور دیگرشامل تھے۔
مقررین نے بھارت کی طرف سے کشمیر پر طویل فوجی کارروائی کے تباہ کن اثرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت کی منظم مہم جس کا مقصد مقبوضہ وادی میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی لانا ہے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور جنیوا کنونشن کی صریح خلاف ورزی ہے۔انہوںنے مقبوضہ علاقے میں2019 سے بھارتی حکومت کی طرف سے جاری یکطرفہ اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت نے آئین کی دفعات 370 اور 35A کو ختم کرکے کشمیر کے سیاسی اور قومی تشخص پر ایک ظالمانہ حملہ کیا ہے اور اب وہ مقبوضہ وادی میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ دفعات کا خاتمہ ہندو انتہا پسند تنظیموں آر ایس ایس اور دیگر کا پرانا خواب تھا جسے بالآخر مودی نے پورا کیا جو آر ایس ایس کے فرنٹ مین ہیں۔انہوںنے کہا کہ بی جے پی کی فسطائی بھارتی حکومت نے مقبوضہ علاقے کے ڈومیسائل قوانین میں تبدیلی کی تاکہ بھارتی ہندوﺅں کو مستقل طور پر کشمیر میں بسایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسی طرح کی پالیسی ہے جو اسرائیل نے فلسطین میں اپنا رکھی ہے۔ مقررین نے مزید کہا کہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی اقدامات نہ صرف بین الاقوامی قانون بلکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی بھی خلاف ورزی ہیں ۔۔
مقررین نے کہا کہ غیر قانونی اقدامات کے ساتھ ساتھ بھارتی فور سز کشمیریوں کی منظم نسل کشی کر رہی ہیںلہذا بی جے پی کی نسل پرست بھارتی حکومت کو مقبوضہ علاقے میں انسانیت کے خلاف جرائم پر جوابدہ ٹھہرانے کی ضرورت ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button