بھارت

بہار میں مسلح افراد کی فائرنگ سے امام مسجد شدید زخمی

پٹنہ07 ستمبر (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست بہار میں مسلح افراد کی فائرنگ میں امام مسجد شدیدزخمی ہوگئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریاست کے ضلع کے مدھے پورہ میں جھٹ سبیلہ پنچایت کے بھیلوا وارڈ نمبر 1 کے رہائشی حافظ برکت علی جو سکھاسن کی جامع مسجد کے امام ہیں عشا کی نماز ادا کرنے کے بعد مسجد سے واپس اپنے گھر جارہے تھے کہ اس دوران 4 مسلح افراد نے ان فائرنگ کردی۔ مسلح افراد پہلے ہی گھات لگائے بیٹھے تھے اور مسجد سے امام کے نکلتے ہی انہوں نے ان پر فائرنگ شروع کردی۔گولیوں کی آواز سن کر جیسے ہی آس پاس کے لوگ جمع ہوئے حملہ آور بائیک پر فرار ہوگئے۔گولیاں لگنے سے امام صاحب بری طرح زخمی ہو گئے۔ امام صاحب کو مقامی لوگوں نے فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا۔جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button