ہڑتال

سرینگر: مودی کے دورے کے خلاف ہڑتال، شہر میں سخت پابندیاں نافذ

31-10-2020-complete-strick-aganist-land-law-at-Lal-Chowke-Srinagarسرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سرینگر اور دیگر علاقوں میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے علاقے کے دورے کے خلاف آج ہڑتال ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے جبکہ دیگر آزادی پسند تنظیموں نے اسکی حمایت کی ہے۔نریندر مودی گزشتہ شام سری نگر پہنچے اور آج صبح سویرے ڈل جھیل کے کنارے کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں ایک یوگا پروگرام میں شرکت کی۔ سرینگر میںدکانیں اور کاروباری مرکز بند ہیں۔
قابض بھارتی انتظامیہ نے نریندر مودی کے دورے اور جموں وکشمیر پربھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف کشمیریوں کے مظاہرے کو روکنے کیلئے سرینگر اور دیگر علاقوں میںسخت پابندیاں عائد کررکھی ہیں اور بڑی تعداد میں بھارتی فورسز اہلکار تعینات کررکھے ہیں۔ لوگوں کی نقل وحرکت پر نظر رکھنے کیلئے ڈرون اور سی سی ٹی وی کیمروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ بھارتی فورسز نے گزشتہ ایک ہفتے سے زائد عرصے کے دوران کم از کم تین سو نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button