ہڑتال

مقبوضہ کشمیر: افضل گورو ، مقبول بٹ کی برسیوں پر ہڑتال کی جائے گی


سرینگر08 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں ممتاز کشمیری رہنماﺅں محمد افضل گورو اور محمد مقبول بٹ کی برسیوں کے موقع پر کل 9 فروری(جمعرات) اور 11 فروری(ہفتہ) کو مکمل ہڑتال کی جائے گی۔ ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس اورجموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نے دی ہے جبکہ دیگر تمام حریت رہنماو¿ں اور تنظیموں نے کال کی حمایت کی ہے۔
بھارت نے تحریک آزادی میں نمایاں کردار کی پاداش میں محمد افضل گورو کو 9 فروری 2013 کو جبکہ محمد مقبول بٹی کو 11فروری 1984 کونئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں تختہ دار پر لٹکایا تھا۔ ان کی لاشیں جیل کے احاطے میں ہی دفن کی گئی تھیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مقبول محمد بٹ اور محمد افضل گورو کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنماو¿ں کی شہادت نے تحریک آزادی کشمیر میں ایک نئی روح پھونکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے شہداءکی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور ان کے مشن کو ہر قیمت پر پورا کریں گے۔
ترجمان نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور بھارت کو کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دے کر تنازعہ کشمیر کو حل کرنے پر مجبور کرے۔
جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ نے بھی ایک بیان میں محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کو خراج عقیدت پیش کیا۔بیان میں تمام غیر قانونی طور پر نظر بند پارٹی چیئرمین محمد یاسین ملک سمیت مقبوضہ جموںوکشمیر اور بھارتی جیلوں میں نظر بند دیگر تمام کشمیریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button