ہڑتال

مقبوضہ جموں و کشمیر:افضل گرو کی برسی پر ہڑتال

سرینگر09 فروری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں آج معروف کشمیری سپوت محمد افضل گورو کی 9ویں برسی پر آج سرینگر ، سوپور اور دیگر علاقوں میں مکمل ہڑتال ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس اور کشمیر لبریشن فرنٹ نے دی ہے۔
بھارتی فوج اور پولیس نے کشمیریوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ ہرگز ہڑتال نہ کریں لیکن اسکے باوجود دکانیں اور کاروباری ادارے بند ہیں جبکہ سری نگر شہر کے ڈاﺅن ٹاﺅن علاقوں ، سوپور دوآب گاہ اور دیگر مقامات پر ٹریفک کی آمد ورفت بھی انتہائی کم ہے۔
ہڑتال کا مقصد محمد افضل گورو اور معروف کشمیری آزادی پسند رہنما محمد مقبول بٹ کی میتوں کو نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے مقبوضہ کشمیر میں واپس لانے کے مطالبے پر دباو¿ ڈالنا ہے تاکہ ان کی باوقار طریقے سے تدفین کی جا سکے۔
بھارت نے تحریک آزادی میں نمایاں کردار کی پاداش میں محمد افضل گورو کو 9 فروری 2013 کو جبکہ محمد مقبول بٹ کو 11فروری 1984 کونئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں تختہ دار پر لٹکایا تھا۔ ان کی لاشیں جیل کے احاطے میں ہی دفن کی گئی تھیں۔
لوگوں کو افضل گورو اور مقبول بٹ کی پھانسی کے خلاف احتجاجی مظاہروں سے روکنے کے لیے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کو بڑی تعداد میں تعینات کیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button