مقبوضہ جموں و کشمیر

شدید ہیٹ ویو کے دوران بھارتی جیلوں میں کشمیری خواتین نظربندوں کوشدیدمشکلات کاسامنا

13

اسلام آباد:بھارت میں جاری شدید ہیٹ ویو کی وجہ سے جیلوں میں نظر بند کشمیری خواتین قیدیوں کی حالت ناگفتہ بہ ہے اور انہیں صحت کے خطرناک مسائل کاسامنا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آسیہ اندرابی، ناہیدہ نسرین اور فہمیدہ صوفی سمیت غیر قانونی طورپر نظربند خواتین حریت رہنمائوں کے اہل خانہ نے بھارت کی جیلوں میں ان کی گرتی ہوئی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے ۔لیگل فورم فار کشمیر نے اپنی پالیسی بریفنگ میں کشمیری نظربندوں کے ساتھ جیل حکام کی طرف سے روا رکھے جانیوالے غیر انسانی سلوک کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے ۔ لیگل فورم نے شدید موسمی صورتحال کے پیش نظر کشمیری نظربندوں کو علاج معالجے کی مناسب سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے پرزوردیا ہے ۔ جھوٹے الزامات کے تحت کشمیری خواتین رہنمائو ں کی نظربندی سے کشمیری حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی کی جبری گرفتاریوں کی عکاسی ہوتی ہے۔ لیگل فورم نے بین الاقوامی قانون کے تحت بھارت کو قیدیوں کے حقو ق سے متعلق اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے پر زوردیتے ہوئے کہاہے کہ بھارت کو کشمیری نظربندوں کو مناسب خوراک اور علاج معالجے کی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہیے ۔فورم نے مودی حکومت سے مقبوضہ کشمیرمیں جبری گرفتاریاں فوری بند کرنے اور کشمیری سیاسی قیدیوں کے حقوق کا احترام کرنے اورنظربندوں کے اہلخانہ کو ان سے ملاقات اور بین الاقوامی مبصرین کو جیلوں کا دورہ کرنے کی اجازت دینے کامطالبہ کیا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button