سرینگر : مودی حکومت نے ہائیکورٹ بار ایسوسی کے انتخا بات پر پابندی عائد کر دی
سری نگر: نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی فرقہ پرست بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات پر پابندی عائد کر دی ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے گیارہ جون کو ایک بیان جاری کیا تھا تاہم انتظامیہ نے اسے انتخابات کے انعقاد کی اجازت نہیں دی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایسوسی کے آئین میں مسئلہ کشمیر کے حل کی بات کی گئی ہے لہذا وہ اس حوالے سے اپنا موقف واضح کرے۔
مودی حکومت نے ہائیکورٹ بارایسوسی ایش کے سابق صدر میاں عبدالقیوم کو بھی ایک جھوٹے مقدمے میں گزشتہ روز گرفتار کیا۔
ماہرین قانون نے کہا ہے کہ جموںوکشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ ایک متنازعہ خطہ ہے اور اقوام متحدہ نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حوالے سے کئی قراردادیں پاس کر رکھی ہیںلہذا اس تناظر میں مسئلہ کشمیر کے حل کی بات کرنا کوئی جرم نہیں ہے۔