پاکستان

اسلام آباد: “ یوم استحصال“ کے حوالے سے تیاریو ں کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی اجلاس کا انعقاد

imagesاسلام آباد: 5اگست کو ” یوم استحصال “ کے طور پر منانے کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔
نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتیہ جنتا پارٹی کی بھارتی حکومت نے 5اگست 2019کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی آئین کی دفعہ 370 منسوخ کر کے جموںوکشمیر کو خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی۔ کنٹرول لائن کے دونوں طرف، پاکستان اور دنیا بھر میں کشمیری مودی حکومت کے اس غیر قانونی اقدام کیخلاف احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے ہر برس 5اگست کو ”یوم استحصال “ کے طور پر مناتے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے امور کشمیر شبیر احمد عثمانی کی زیر صدارت اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان سید خالد گردیزی اور وزارت کے دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں وزارت خارجہ، وزارت اطلاعات و نشریات، اسلام آباد پولیس، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام، کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی، وزارت تعلیم، پاکستان ریلوے، قومی ورثہ و ثقافت ڈویڑن، کنٹونمنٹ بورڈ سمیت مختلف وزارتوں اور محکموں کے حکام اور فوکل پرسنز، چاروں صوبوں کے اعلی حکام، اسلام آباد اور راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کے نمائندوں اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے رہنما الطاف حسین وانی بھی شریک تھے۔اجلاس میں مختلف وزاتوں کے نمائندوں نے کوآرڈینیٹر برائے امور کشمیر کو اپنے اداروں کی جانب سے کی جانے والی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
شبیراحمد عثمانی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے محکوم عوام پرہونے والے بھارتی مظالم کے خلاف ہر فورم پر اس وقت تک آواز بلند کرتارہے گا جب تک کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق، حق خود ارادیت نہیں مل جاتا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button