پاکستان

مشعال ملک کی کشمیریوں کو غزہ کی طرز پر اجتماعی سزا دینے پر مودی حکومت پر کڑی تنقید

Mushaal Mullickاسلام آباد:
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق و ترقی نسواں مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت غیر قانونی طورپر زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام کو غزہ کے لوگوں کی طرح اپنے حق خود ارادیت کامطالبہ کرنے پر اجتماعی سزا دے رہی ہے۔
مشعال حسین ملک نے ایک بیان میں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کو مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے خلاف ریاستی دہشت گردی کی تازہ لہرپر کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہندوتوا حکومت نے مقبوضہ وادی میں اختلافی آوازوں کو خاموش کرنے کیلئے ظلم و بربریت اور فسطائیت کی تمام حدیں پار کر دی ہیں۔انہوں نے اقوام متحدہ کے اداروں، انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لیں، کیونکہ بھارتی فوجی مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو بڑے پیمانے پر قتل، ظلم وتشدداور گرفتاریوںکا نشانہ بنانے کے علاوہ انہیں تمام بنیادی حقوق سے محروم کر رہے ہیں ۔مشعال ملک نے کہا کہ وادی کشمیر کے لوگوں کو اقوام متحدہ کے زیر اہتمام رائے شماری کا مطالبہ کرنے پر اجتماعی سزا دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کے زیر اثر مودی حکومت کو قانون اور آئین کا کوئی احترام نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ کشمیری قیادت بشمول ان کے شوہر یاسین ملک کو جعلی، من گھڑت اور سیاسی بنیادوں پر مبنی مقدمات میں غیر قانونی حراست میں رکھا گیا ہے تاکہ انہیں لوگوں سے دور رکھ کر تحریک حق خود ارادیت کو ناکام بنایا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بدنام زمانہ بھارتی حکام گزشتہ سات دہائیوں سے ایسے وحشیانہ، غیر قانونی اور غیر انسانی حربے استعمال کر نے کے باوجود حریت پسندکشمیریوں کے عزم و ہمت کو پست نہیں کر سکے۔مشعال ملک نے کہا کہ کشمیری عوام اقوام متحدہ کے زیر اہتمام رائے شماری کے حصول تک اپنی جائز جدوجہد جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ خطے میں پائیدار امن کشمیری عوام کی امنگوں اور خواہشات کے مطابق دہائیوں پرانے تنازعہ کشمیر کے حل کے بغیر ناممکن ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ مقبوضہ وادی کے لوگ گزشتہ 70 سال سے زائد عرصے کے دوران سفاک بھارتی حکومت کے ہاتھوں مشکلات اور مصائب کا سامنا کرنے کے باوجود اپنے حق خودارادیت کے مطالبے پر ثابت قدم ہیں اور بھارت کا کوئی بھی ہتھکنڈہ ان کے عزم کو توڑنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔مشعال ملک نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ بھارت کی بدترین ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لیں اور جنگی بنیادوں پر اقدامات کریں تاکہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق جلد اور فوری حل یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلہ کشمیر کا حل جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کے لیے نا گزیر ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button