مظاہرے

جموں: پانی ، بجلی کی عدم فراہمی کیخلاف احتجاجی مظاہرے

images (5)جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں لوگوں نے قابض بھارتی انتظامیہ کی ناروا پالیسوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ضلع جموں کے مختلف علاقوں میں لوگ پانی و بجلی سمیت بنیادی ضروریات زندگی کی عدم دستیابی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین میں خواتین بھی بڑی تعداد میں شریک تھیں۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کے خلاف شدید نعرے لگائے ۔
گنگیال، ایکتا وہار، باولیانہ اور وارڈ نمبر 56 کے سینکڑوں لوگوں نے جموں-پٹھانکوٹ شاہراہ بلاک کی اور محکمہ بجلی کے خلاف نعرے لگائے۔شاہراہ کی بندش کیوجہ سے ٹریفک کی آمد ورفت شدید متاثر ہوئی ۔ کالی باڑی علاقے میں بھی لوگوں نے بجلی کی عدم فراہمی اور پینے کے پانی کی قلت کے خلاف شدید احتجاج کیا اور جموں کٹھوعہ شاہراہ بلاک کر دی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button