مظاہرے

سرینگر: ڈائیلاسز کے مریض سراپا احتجاج

downloadسری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ڈائیلاسز کے مریضوں نے سری نگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے مودی حکومت کی طرف سے سری نگر میں ڈائیلاسز سینٹرز بند کرنے کے فیصلے کی شدیدمذمت کی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈائیلاسز سینٹر 31 اگست سے بند کیا جا رہا ہے جس سے سینکڑوں مریضوں متاثر ہونگے۔مریضوں اور انکے اہلخانہ نے شدید مظاہرہ کیا۔ انھوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ڈائیلاسز سینٹر بند کرنے کے فیصلے کے خلاف نعرے درج تھے۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی صحت کی ضروریات کو نظر انداز کر رہی ہے۔مظاہرے میں شریک ایک شخص محمد رفیق نے کہا کہ ہم حکام کی بے حسی کا شکار ہیں،حکام نے ہماری جانیں داﺅ پر لگا دی ہیں۔
مظاہرین نے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ڈائیلاسز سینٹر کی بندش کا فیصلہ واپس لیں ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button