مظاہرے

را م بن :بھارتی پولیس اہلکاروں کا محکمہ مال کے ملازمین پر حملہ 

protest-e1691517963281جموں07 ستمبر (کے ایم ایس)

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس اہلکاروں نے ضلع رام بن میں ایک نائب تحصیلدار سمیت محکمہ مال کے دو ملازمین پر حملہ کیاہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس اہلکاروں کے حملے کے خلاف متاثرہ ملازمین کے ساتھی اہلکاروں اور کلریکل عملے نے ضلع کے سناساردفترمیں زبردست احتجاج کیا۔نائب تحصیلدار اور اس کے ماتحت پٹواری کو مشتعل پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پر ہراساں کیا اور انہیں سناسار میںان کے دفتر تک محدود کر دیا۔ پولیس اہلکارزمین کے ایک ٹکڑے پر لگائے کچھ خیمے ہٹانے پر بظاہر برہم تھی۔یہ زمین اس سے قبل بھارتی فوج کے زیر قبضہ تھی۔ پولیس نے گزشتہ سال محکمہ مال سے اس اراضی کی انہیں منتقلی کی درخواست کی تھی لیکن ان کی درخواست مسترد کردی گئی تھی اور انہیں زمین خالی کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ جب پولیس ان احکامات پر تعمیل کرنے میں ناکام رہی تو محکمہ ریونیو کے ملازمین نے پولیس کی جانب سے لگائے گئے خیموں اور بورڈز کو  قبضے میں لے لیا۔پولیس نے اشتعال میں آتے ہوئے محکمہ مال کے ملازمین کو ہراساں کیا اورانہیں ان کے دفتر تک محدود کردیا،جس پر ملازمین نے ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر احتجاج کیا اور اس واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔رام بن پٹوار ایسوسی ایشن کے سربراہ ہرجیت سنگھ نے کہاہے کہ ڈپٹی کمشنر کے دفتر اور محکمہ ریونیو کے تمام کلریکل عملے نے ہڑتال کر کے پولیس کی زور،زبردستی کے خلاف احتجاج کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ مظاہرین اس واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کررہے ہیں ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button