APHC-AJK

بھارت نے کشمیریوں کے تمام حقوق سلب کر لیے ہیں، حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنماﺅں کی گفتگو

WhatsApp Image 2024-06-27 at 3.36.52 PMمظفرآباد:
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ نے کہا ہے کہ بھارت نے پورے مقبوضہ جموں وکشمیر کوفوجی چھاﺅنی میں تبدیل کر کے کشمیریوں کے تمام حقوق سلب کر لیے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے رہنماﺅں شیخ عبدالمتین، امتیاز احمد وانی، محمد شفیع ڈار، داو¿د یوسفزئی، عبدالمجید لون اور منظور احمد ڈار نے مظفر آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام کیلئے تنازعہ کشمیر کا کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل ناگزیر ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مسئلے کے حل کیلئے کردار ادا کرے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری گزشتہ 76 برس سے غیر قانونی بھارتی قبضے کیخلاف جدوجہد کر رہے ہیں، بھارت نے نہتے کشمیریوں پر مظالم کی انتہا کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، یاسین ملک، آسیہ اندرابی، ڈاکٹر عبدالحمید فیاض، ڈاکٹر محمد قاسم فکتو، محمد یوسف فلاحی، امیر حمزہ، حیات ڈار، ناہیدہ نسرین، نعیم خان، ایاز اکبر، صوفی فہمیدہ، سیف اللہ پیر، ظفر اکبر بٹ، عمر عادل ڈار و دیگر کشمیری رہنماو¿ں سمیت ہزاروں بے گناہ کشمیری بھارت کی جیلوں میں بندہیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے رہنماﺅں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی مذموم سازشوں میں مصروف ہے، علاقے میں میڈیا کی آزادی بھی سلب کر لی گئی ہے اور جو بھی بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھاتا ہے اسے کالے قوانین پبلک سیفٹی ایکٹ اور یو اے پی اے کے تحت نظر بند کیا جاتا ہے۔حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے رہنماﺅں نے کہا کہ بھارت کی تمام تر چیرہ دستیوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ اپنے شہداءکے عظیم مشن کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button