نئی دلی بارشوں کا 88سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، نظام زندگی درہم برہم
نئی دلی:بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں بارشوں کا 88 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ بارش کے باعث نظام زندگی درہم برہم ۔ سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی جبکہ متعدد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نئی دلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 228ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جو کہ جون کے مہینے میں ریکارڈ کی گئی سب سے زیادہ بارش ہے۔اس سے قبل 28جون 1936کو 235.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔ماہرین کے مطابق1936میں جون کے مہینے میں 235 ملی میٹر بارش ہوئی تھی اور آج ایک دن میں 228 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔شدید بارشوں کی وجہ سے نئی دلی میںکی سٹرکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی ۔ گاڑیاں ، ٹرک سڑکوں پر پانی کے باعث پھنس گئے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ بارش کے باعث پورا نظام زندگی درہم برہم ہو گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دلی میں شدید بارش کے باعث جمعہ کی صبح ائیرپورٹ کی چھت کا ایک حصہ گرگیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور2 زخمی ہو گئے۔چھت گرنے کی وجہ سے ائیر پورٹ کے ٹرمینل ون سے فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا۔