آزاد کشمیر

کشمیری قیادت، سول سوسائٹی کا آزاد جموں و کشمیر کے صدر کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد: کشمیری سیاسی قیادت اور سول سوسائٹی نے آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیاہے جو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ مرحوم رہنما کی موت کو کنٹرول لائن کے دونوں جانب کشمیریوں کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیرشاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے ایک بیان میں کہا کہ صدرسلطان محمود چوہدری نے پہلے وزیراعظم اور بعد میں آزاد کشمیر کے صدر کی حیثیت سے انتہائی خلوص، وقار اور قومی شعور کے ساتھ خدمات انجام دیں۔انہوں نے مسلسل کشمیری عوام کی امنگوں، جذبات اور قربانیوں کی نمائندگی کی اور مسئلہ کشمیر کو اپنی سیاست کا مرکزبنائے رکھا۔ انہوں نے کہا کہ سلطان محمود چوہدری نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر مدلل اور موثر انداز میں اٹھایااورجرات کے ساتھ بھارت کے جابرانہ اور غیر قانونی اقدامات کو بے نقاب کیا۔جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے قائم مقام صدر محمود احمد ساغر نے مرحوم صدر کو ایک تجربہ کار سیاست دان اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کا مضبوط حامی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا انتقال کنٹرول لائن کے دونوں طرف رہنے والے کشمیریوں کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو ابدی سکون اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔جموں و کشمیر نیشنل فرنٹ کے سینئر وائس چیئرمین الطاف حسین وانی نے ایک ایسے رہنما کے کھو جانے پر گہرے صدمے کا اظہار کیا جنہوں نے کئی دہائیوں تک عالمی سطح پر کشمیر کاز کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیرسٹر چوہدری نے انمول سیاسی اور سماجی خدمات انجام دیں اور مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی فورمز پر پیش کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔الطاف وانی نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ ان کی خدمات کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button