بھارت

اروناچل پردیش میں چین کی سرحد کے قریب دو بھارتی فوجی دریا میں بہہ گئے

نئی دلی14 جون (کے ایم ایس)
بھارتی فوج نے دو لاپتہ فوجیوںکے ریاست اروناچل پردیش کے ضلع Anjaq میں ایک دریا میں بہہ جانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دلچسپ بات یہ ہے کہ ضلع کی سرحد شمال میں چین سے ملتی ہے۔بھارتی فوج کے ترجمان نے کہاہے کہ نائیک پرکاش سنگھ اور لانس نائیک ہریندر سنگھ کا تعلق اتراکھنڈ سے تھا جو اروناچل پردیش میں ایک فارورڈ پوسٹ پر تعینات تھے۔ترجمان نے خدشہ ظاہر کیاہے کہ دونوں فوجی پوسٹ کے قریب بہنے والے دریا میں گرنے کی وجہ سے بہہ گئے ہیں۔دونوں لاپتہ فوجیوں کی تلاش کیلئے 28مئی سے کارروائیاں جاری ہیں اور اس سلسلے میں فضائیہ اور سراغرساں کتوںکی مدد بھی حاصل کی گئی ہے تاہم دوہفتوں سے جاری تلاشی کی کارروائی کے دوران ابھی تک دونوں لاپتہ فوجیوں کے بارے میں کوئی معلومات نہیں مل سکی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button