بھارت
تامل ناڈو میں سکول پرنسپل نے دلت طلباءکو بیت الخلاءصاف کرنے پر مجبور کردیا
نئی دہلی، 04 دسمبر (کے ایم ایس)بھارتی ریاست تمل ناڈو کے ضلع ایروڈمیں ایک سکول پرنسپل نے دلت طلباءکو بیت الخلا صاف کرنے پر مجبور کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق طالب علم کی والدہ نے سکول پرنسپل کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق5ویں کلاس کے طالب علم کی والدہ نے اپنی شکایت میں کہا کہ پرنسپل گیتا رانی نے صرف درج فہرست ذات (ایس سی) کے بچوں کو ٹوائلٹ صاف کرنے کے لیے منتخب کیا۔انہوں نے کہا کہ اسے اس واقعے کا علم اس وقت ہوا جب اس کے بیٹے کو حال ہی میں ڈینگی کے ساتھ ہسپتال میں داخل ہونا پڑا۔ جب میں نے اس سے پوچھا کہ اسے ڈینگی کیسے ہوا تو میرے بیٹے نے بتایا کہ سکول میں ٹائیلٹ کی صفائی کے دوران اسے مچھروں نے کاٹ لیا تھا