کراچی :کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے وفد کی مختلف رہنماﺅں سے ملاقاتیں
کشمیریوں کا پاکستان کے ساتھ ملنے کا خواب ایک روز ضرور پورا ہوگا، ثروت اعجاز قادری
کراچی: پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کر کے اپنی فورسز کو نہتے کشمیریوں کے قتل عام کا لائنسس دیا ہوا ہے۔ انہوںنے کہا کہ بانی پاکستان قاعد اعظم محمد علی جناح ؒ نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا ہے اور کشمیریوں کا پاکستان کے ساتھ ملنے کا خواب ایک روز ضرور پورا ہوگا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ثروت اعجاز قادری نے ان خیالات کا اظہار کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے ایک وفد کیساتھ کراچی میں گفتگو کے دوران کیا ۔ کنوینر غلام محمد صفی کی قیادت میں وفد نے آج قادری ہاو¿س میں ان سے ملاقات کی۔وفد میں ایڈوکیٹ پرویز، سید اعجاز رحمانی, راجہ خادم حسین اور امتیاز وانی شامل تھے۔ اس موقع پر مرکزی کوآرڈی نیٹر پاکستان سنی تحریک طیب حسین قادری،خالد ضیائ،جواد قادری اور دیگر بھی موجود تھے۔ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ بھارتی فورسز کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہیں جس پر عالمی برادری نے مجرمانہ خاموشی اختیار کررکھی ہے جو افسوسناک ہے۔انہوں نے حریت کانفرنس کے رہنماو¿ں کا شکریہ ادا کیا اور وفد کو کل بروز پیر برہان وانی شہید کی برسی پر حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کی طرف سے کراچی میں منعقد کی جانے والی ریلی میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کروائی۔
دریںاثنا حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کا وفد آج کراچی میں فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے دفتر بھی گیا اور فاونڈیشن کی سرپرست کمیٹی کے اراکین علامہ قاضی احمد نورانی، اسرار عباسی اور ڈاکٹر صابر ابو مریم سمیت کئی خواتین اراکین سے ملاقات کی۔غلام محمد صفی نے اس موقع پر کہا کہ فلسطینیوں نے ثابت کیا ہے کہ مزاحمت کے ذریعہ ہی اپنا حق حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی صہیونی حکومت فلسطین جبکہ مودی کی ہندو توا بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہیں۔
فلسطین فاو¿نڈیشن پاکستان کے رہنماو¿ں نے کہاکہ فلسطین فاو¿نڈیشن پاکستان میں مسئلہ فلسطین کےساتھ ساتھ مسئلہ کشمیر کے لئے آگہی پھیلانے میں مصروف ہے۔ انہوں نے حریت رہنماو¿ں کو یقین دلایا کہ پاکستان بھر کے عوام کشمیر اور فلسطین کے ساتھ ہیں۔
اس موقع پر ڈاکٹر صابر ابو مریم نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مستقبل میں مشترکہ تعاون کی بنیاد پر کشمیر اور فلسطین کاز کی سرگرمیوں سے متعلق حکمت عملی پر بھی گفتگو کی۔