APHC-AJK

فاروق رحمانی کا غلام محمد بلہ کو ان کے48ویں یوم شہادت پرزبردست خراج عقیدت

اسلام آباد14فروری(کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیرشاخ کے سینئر رہنما محمد فاروق رحمانی نے معروف کشمیری حریت کارکن غلام محمد بلہ کو ان کے48ویں یوم شہادت پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے سوپور سے تعلق رکھنے والے غلام محمد بلہ کو بھارتی پولیس نے15فروری 1975کی رات سینٹرل جیل سرینگر میں تشدد کر کے شہید کر دیاتھا۔ بھارتی پولیس نے اپنے جرم کو چھپانے کے لیے کسی کو بتائے بغیرانہیں رات کے اندھیرے میں سپرد خاک کر دیا تھا۔محمد فاروق رحمانی نے آج اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ غلام محمد بلہ کا واحد جرم یہ تھا کہ انہوں نے اندرا عبداللہ ایکارڈ کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی تھی۔ ایکارڈ کے تحت تحریک آزادی کشمیر اورمطالبہ رائے شماری کو مسترد کیاگیاتھا اور ایک دہائی سے زائد عرصے تک جیل میں رہنے کے بعد شیخ محمد عبداللہ کو اقتداردیا گیاتھا۔فاروق رحمانی نے کہاکہ 1975میں بھارتی وزیر اعظم اندراگاندھی اورشیخ عبداللہ کے درمیان اس معاہدے سے مقبوضہ جموں وکشمیر کے لئے اہم سیاسی اور آئینی ضمانتوں کو ختم کرنے کی راہ مزیدہموار ہوئی تھی جس طرح 1947میں کیا گیا تھا۔ معاہدے کے خلاف پورے مقبوضہ علاقے کے لوگ سڑکوں پر نکل آئے اوراحتجاجی مظاہرے کئے جبکہ غلام محمد بلہ کی شہادت نے جلتی پر تیل کا کام کیا جس سے بھارتی اسٹیبلشمنٹ کے اوسان خطا ہوگئے تھے۔ فاروق رحمانی نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں جاری نام نہاد انسداد تجاوزات مہم بی جے پی کا مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کا دوسرا مرحلہ ہے۔انہوںنے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس نے کل ہڑتال کی کال دی ہے تاکہ ہندوتوا حکومت کی سازش کے خلاف کشمیریوں کے جائیداد کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کو اقوام متحدہ کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں پیش آنے والے واقعات سے آگاہ کرنا چاہیے اور کشمیری مسلمانوں کواملاک کے حق اور جموں و کشمیر کے حقیقی شہری ہونے کے حق سمیت تاریخی حیثیت اور بنیادی حقوق سے محروم کرنے سے ہندوتوا حکومت کو روکنا چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button