APHC-AJK

ڈاکٹر مبین شاہ، ظفر قریشی کی کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے رہنماوں کے ساتھ ملاقات

اسلام آباد 13 جنوری (کے ایم ایس)” کشمیر ڈائس پورہ الائنس“ کے سینئر نائب چیئرمین اور کشمیر ہاوس ترکیہ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر مبین شاہ اور تنظیم کے نائب چیئرمین ظفر قریشی نے آج اسلا م آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے رہنماﺅں کیساتھ ملاقات کی اور انکے ساتھ بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈاکٹر مبین شاہ اور ظفر قریشی نے اس موقع پر حریت رہنماو¿ں کو بیرون ممالک مقیم کشمیریوں کی تنازعہ کشمیر کے حوالے سے کشمیریوں کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔
ڈاکٹر مبین شاہ نے اس موقع پر کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے محکوم عوام کے جذبات، جدوجہد، مصائب اور قربانیوں کی نمائندگی کرتی ہے ۔
ظفر قریشی نے کہا کہ بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک آزادی کو بین الاقوامی سطح پر مزید تیز کیا جائے گا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے اپنی گفتگو میں تحریک آزادی کے لیے کوششیں جاری رکھنے اور ایک نئے لائحہ عمل کے ساتھ آگے بڑھنے کے عہد کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہاہمیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا بہترین استعمال کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ، یورپ اور دیگر ممالک میں مقیم کشمیریوں اور پاکستانیوں کو وہاں کے ذرائع ابلاغ میں تنازعہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے اپنے تمام وسائل استعمال کرنے چاہئیں۔ انہوں نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کشمیر کاز کے لیے مل کر لڑنے کے عزم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر غلام محمد صفی، سید فیض نقشبندی، سید یوسف نسیم، شیخ عبدالمتین، الطاف احمد بٹ، حسن بنا، الطاف حسین وانی، شیخ محمد یعقوب، سید اعجاز رحمانی، ایڈووکیٹ پرویز احمد، شیخ عبدالمجید، میاں مظفر، مشتاق احمد بٹ، شیخ عبدالمجید ، گلشن احمد، کفایت حسین رضوی، منظور احمد ڈار، زاہد صفی، عدیل مشتاق وانی، ثناء اللہ ڈار اور امتیاز وانی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button