مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں پوسٹر چسپاں، مودی حکومت کی متعصبانہ کارروائیوں کی مذمت

0909

سرینگر : غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں ایک بارپھر پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں جن میں کشمیریوں کے خلاف مودی حکومت کی متعصبانہ کارروائیوں کی مذمت کی گئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پوسٹروں پر کہا گیا ہے کہ کشمیری ہندوتوا پر مبنی بھارتی حکومت کی فرقہ پرستی کو مسترد کرتے ہیں جس کے تحت ہندوئوں کی امرناتھ یاترا کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے بھارتی فورسز کے ہزاروں اہلکاروںکے ساتھ ساتھ پوری سرکاری مشینری کو متحرک کیاجاتا ہے جبکہ مسلمانوں کو اپنے مذہبی فرائض اداکرنے کی بھی اجازت نہیں دی جاتی اور جمعہ اور عید کی نمازوں پر پابندیاں عائد کی جاتی ہیں۔پوسٹروں میں کہاگیا کہ آر ایس ایس کے انتہاپسند جموں کے مختلف علاقوں میں مسلمانوں کو ہراساں کرنے کے لئے کھلے عام مسلح پریڈ کرتے ہیں اورانہیں تحفظ فراہم کیاجاتاہے جبکہ مسلمانوں کو محرالحرم کے مقدس مہینے میں پرامن جلسے جلوسوںیا مجالس کا اہتمام کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی جو مذہبی آزادی کے حق کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔ پوسٹروں میں محرم الحرام سمیت مسلمانوں کی مذہبی تقریبات اور اجتماعات پر پابندیوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button