مقبوضہ جموں و کشمیر

پونچھ حملے میں 5بھارتی فوجی ہلاک ،متعدد زخمی

0جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں ایک حملے میں5 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے سرنکوٹ میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران ایک حملے میں پانچ بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ ہلاک ہونیوالے فوجیوں میں بیرندر سنگھ، کرن کمار، چندن کمار اور گوتم کمارشامل ہیں جبکہ زخمیوں کی شناخت سندیپ کمار، شیام سندر داس اور توڈمل دنیشور بھاسکرکے طورپر ہوئی ہے۔آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button