کشمیری تارکین وطن

لبریشن فرنٹ کے زیرِ اہتمام پہلی یوتھ کانفرنس اتوار کو ناٹنگھم میں منعقد ہوگی

notinghamناٹنگھم:
جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ کے زیر اہتمام 14 جولائی بروز اتوارکو پہلی کشمیری یوتھ کانفرنس ناٹنگھم میں منعقد ہوگی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق برطانیہ میں مقیم لبریشن فرنٹ کے رہنمائوں کی زیرنگرانی یوتھ کانفرنس کے مختلف سیشنزمیں کشمیری نژادد برطانوی اور بیرون ملک مقیم کشمیری نوجوانوں کو برطانوی نژاد کشمیری نوجوانوں کو ان کی قومی شناخت، تاریخ، تہذیب اور ثقافت کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ لبریشن فرنٹ کے سنٹرل انفارمیشن آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کانفرنس میں ماہرین جموں و کشمیر کی سیاسی اور قانونی حیثیت، بھارت ،پاکستان اور بین الاقوامی برادری کے کردار اور ریاست کے مستقبل جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔کانفرنس میں انٹرایکٹو سیشنز، قومی شناخت، تاریخ، تہذیب اور ثقافت کے بارے میں آگاہی اور انسانی حقوق، قربانیوں اور قیادت پر لیکچرز بھی پیش کیے جائیں گے۔ انسانی حقوق کے نامورعلمبرداروں ، سیاسی رہنما ئوںاور برطانوی نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button