مقبوضہ جموں و کشمیر

ودی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں فورسز کے مزید دستے تعینات کر دیے

download (5)سرینگر: نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم اپنے حق ، حق خود اردیت کے حصول کی جدوجہد میں مصروف کشمیریوں کو ڈرانے دھمکانے کیلئے مقبوضہ علاقے میں مزید فورسز دستوں کی تعیناتی شروع کر دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، بھارتی وزارت دفاع اور وزارت داخلہ نے مقبوضہ جموںوکشمیر کے پہاڑی علاقوں میں مزید فوجی اور پیر املٹری دستے تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مزید فوجیوں کی تعیناتی کے بارے میں دونوں مذکورہ وزارتوں کی طرف سے کیے گئے فیصلے کے بارے میں فوج اور پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی اعلیٰ قیادت کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپوٹس میں کہا گیا کہ فورسز اہلکاروں کی تعیناتی فوری طور پر تشروع کر دی گئی ہے۔
فورسز کے اضافی دستے راجوری، پونچھ، ڈوڈا، کشتواڑ، ادھم پور، کٹھوعہ اور ریاسی اضلاع کے پہاڑی علاقوں میں باقاعدہ گشت کریں گے۔اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج کی 9 کور کے دستوں نے کٹھوعہ کی پہاڑیوں میں گشت کا کام تیز کر دیا ہے جبکہ 16 کور کی ڈیلٹا فورس کے مزید دستے ادھم پور اور ڈوڈہ کے جڑواں اضلاع میں تعینات کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ بھارت نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کے لیے مقبوضہ جموںوکشمیرمیں پہلے ہی 10لاکھ سے زائد بھارتی فورسز اہلکار تعینات کررکھے ہیں اور یہ اس وقت دنیا کا سب سے بڑا فوجی تعیناتی والا خطہ سمجھاجاتا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button