مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوجیوں نے حریت رہنما کا گھر اور دکانیں نذرآتش کردیں

Captureسرینگر23اکتوبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع کپوارہ میں ہندوارہ کے علاقے ہفت رڑہ میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما اورجموں و کشمیر ڈیموکریٹک حریت فرنٹ کے چیئر مین چوہدری شاہین اقبال کے رہائشی مکان اور دکانوں کو رات کے اندھیرے میں آگ لگا کر خاکستر کر دیا ۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق حریت رہنمائوں نے چوہدری شاہین اقبال کے گھر اور دکانوں کونذرآتش کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان سے ہمددری اوریکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے کشمیری حریت رہنمائوں کو تحریک آزادی سے دستبرداری ہونے پر مجبورنہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ یہ بھارت کی بھول ہے کہ کشمیری عوام ان مذموم ہتھکنڈوں سے مرعوب ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام نے پہلے دن سے بھارت کا جابرانہ قبضہ تسلیم نہیں کیاہے اورنہ کبھی کریں گے۔حریت رہنمائوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی مسلسل پامالیاں روکنے کے لئے بھارت پر دبائو ڈالیں۔ یاد رہے کہ تحریک آزادی کشمیر میں حریت رہنما چوہدری شاہین اقبال کی بیش بہا قربانیاں اورخدمات ہیں۔

وہ گزشتہ چند ہفتے سے آزادجموں وکشمیر اور پاکستان کے دورے پر ہیں۔

کل جماعتی حریت کانفرنس آزادجموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر، جنرل سیکرٹری شیخ متین اور سیکرٹری اطلاعات امتیاز وانی نے بھی ایک مشترکہ بیان میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے حریت رہنماکے گھر اور دکانوں کو نذر آتش کرنے کی کارروائی کی مذمت کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button