مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی شہروں میں کشمیری طلباءپر تشدد کی مذمت

جموں28 اکتوبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میںجموں خطے میں قائم مختلف سماجی و سیاسی تنظیموں کی انجمن” یونائیٹڈ پیس الائنس “(یو پی اے) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ میچ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد بھارت کی متعدد ریاستوںمیں کشمیری طلباءپر تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ”یوپی اے“ کے چیئرمین میر شاہد سلیم نے جموں میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کی شکست کے بعد ہندو انتہا پسند تنظیموں کے ارکان نے مختلف کالجوں میں زیر تعلیم کشمیری طلباء کے خلاف خوف ودہشت کی لہر پھیلا دی ۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی بھارت اور پاکستان کے درمیان یا کشمیر میں کچھ ہوتا ہے تو بھارت میں بیگناہ کشمیری طلباءپر تشدد کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بھارتی حکام کی سراسر منافقت ہے کہ وہ پاکستان کی جیت کا جشن منانے پر کشمیری طلباءکے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق کالے قانون ”یو اے پی اے “ کے تحت مقدمات درج کر رہے ہیں جبکہ بے گناہ کشمیری طلباءپر تشدد کرنے والے آزاد پھر رہے ہیں۔میر شاہد سلیم نے کہا کہ کرکٹ میچ دو ملکوںکے کھلاڑیوں کے درمیان کھیل کے سوا کچھ نہیں لیکن دائیں بازو کی سیاسی جماعتیں اسے انتہائی حد تک فرقہ وارانہ بنارہی ہیں ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button