آزاد کشمیر

اسلام آباد: مسئلہ کشمیر ، آزادی پسندکشمیریوں پربھارتی مظالم کے حوالے سے آگہی سیشن کا انعقاد

youth

اسلام آباد: ”یوتھ فورم فار کشمیر اور انڈیا سٹڈی سینٹر انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹڈیز اسلام آباد“ کے زیر اہتمام مسئلہ کشمیر اورآزادی پسند کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے حوالے سے ایک آگہی سیشن کا انعقادکیا گیا ۔ سیشن میں بڑی تعداد میں طلباءشریک تھے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق انڈیا سٹڈی سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر خرم عباس نے کشمیر کے حوالے سے عالمی سطح پر پاکستان کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کی نمائندگی کررہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی تسلط سے آزادی کے لیے کشمیریوں کی ایک طویل جدو جہد ہے جس کا عالمی سطح پر بھی مختلف رپورٹس کی صورت میں اعتراف کیا جاتا ہے۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر یوتھ فورم فار کشمیر زمان باجوہ نے شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور آزادی بہت جلد کشمیریوں کا مقدر بنے گی۔انہوں نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں نے ہر قسم کے ظلم و جبر کو برداشت کیا ہے ، انکے حوصلے بلند ہیں اور وہ آزادی کی جدوجہد عز م و حوصلے سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ آئی ایس ایس آئی کی ریسرچ فیلو مس مہوش حفیظ نے پانچ اگست 2019 میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام اور اس کے تنازعہ کشمیر پر اثرات پر بات کی۔
مکالمے کے الوداعی کلمات کے دوران ایمبسڈر خالد محمود چیئرمین بورڈ آف گورنرز نے کہا کہ بھارت یہ پراپیگنڈہ کر رہا ہے کہ کشمیر اسکا اندورنی معاملہ ہے مگر اقوام متحدہ کی قراردادیں بھارت کے اس جھوٹے بیانیے کی نفی کرتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈا پر بدستور موجود ہے ۔انہوں نے کہا کہ2019 کے غیر قانونی بھارتی اقدامات کے بعد تنازعہ کشمیر اور اس کی صورتحال پر اقوام متحدہ میں اجلاس بھی بلایا گیا اور اس معاملے پر بات ہوئی۔
آگاہی شیشن میں یوتھ فورم فار کشمیر کے انٹرن شپ پروگرام کے تحت آئے ہوئے مختلف جامعات کے نوجوانوں نے شرکت کی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button