آزاد کشمیر

حکومت آزاد جموں وکشمیر کا سید علی گیلانی کی برسی سرکاری سطح پر منانے کا اعلان

مظفر آباد31اگست(کے ایم ایس)
حکومت آزاد جموں و کشمیر نے تحریک آزادی کشمیر کے عظیم قائد سید علی گیلانی کی پہلی برسی کل باضابطہ طور پر سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا ہے۔
مرحوم قائدکی کشمیر کاز کے لیے خدمات کے اعتراف میں کئی پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں۔ جموں و کشمیر لبریشن کمیشن کی طرف سے کل کشمیر ہاوس اسلام آباد میں سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔
وزیراعظم آزاد کشمیرسردار تنویر الیاس خان سیمینارمیں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ سیمینار میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما اور مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندے شرکت کریں گے۔
علاوہ ازیں آزاد جموں و کشمیر کے تمام کالجوں اور یونیورسٹیوں میں سیمینارز اور سمپوزیم منعقد کیے جائیں گے تاکہ کشمیر کی جاری جدوجہد آزادی میں سید علی گیلانی کے کردار کو اجاگر کیا جا سکے۔
اس موقع پر آزاد کشمیر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر ریلیاں، جلوس اور سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ آزاد کشمیر کے صدر اور وزیراعظم حق خودارادیت کی جدوجہد میں سید علی گیلانی کے ایک بھر پور اورمنفرد کردار کے اعتراف میں خصوصی پیغامات جاری کریں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button