مقبوضہ جموں و کشمیر

خالصتان ریفرنڈم کے چوتھے مرحلے کے موقع پربھارتی پنجاب میں فوجی کیمپ پر دستی بم سے حملہ

امرتسر (پنجاب) 22 نومبر (کے ایم ایس) بھارتی ریاست پنجاب میں بھارتی فوج کے ایک کیمپ کے گیٹ پر دستی بم سے حملہ کیاگیا جہاں سکھ اپنے لئے ایک علیحدہ وطن خالصتان کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پٹھانکوٹ کے علاقے دھیرا پل میں بھارتی فوجی کیمپ کے تروینی گیٹ کے قریب موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے اس وقت دستی بم پھینکا جب علاقے سے ایک شادی کی بارات گزر رہی تھی۔پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے جہاں وہ سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کر رہی ہے۔ پٹھان کوٹ کی تمام پولیس چوکیوں کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ پٹھانکوٹ کے ایس ایس پی سریندر لامبا نے کہاکہ علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جائے گی۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ حملہ ایک ایسے وقت پر ہوا جب اتوار کو برطانیہ میں خالصتان ریفرنڈم کے چوتھے مرحلے کے لیے ووٹنگ ہو رہی تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button