مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی اپنے بیانات کے ذریعے کشمیری نوجوانوں کے زخموں پر نمک پاشی کر رہے ہیں، محبوبہ مفتی

سرینگر30 اکتوبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے ریڈیو تقریر”من کی بات“ کے دوران کشمیری نوجوانوںکو آئیکن قرار دینے کے بیان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
” محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کیا”یہ مضحکہ خیز ہے کہ وزیر اعظم کشمیر کے نوجوانوں کو ملک کے لیے آئیکون کہہ رہے ہیں،جموں و کشمیر کے نوجوان نوکریوں اور روزی روٹی کے دیگر ذرائع کے لیے سڑکوں پر ہیں، وہ انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں اور وزیر اعظم ملازمت کے متلاشی ان نوجوانوں کے زخموں پر نمک پاشی کر رہے ہیں۔
محبوبہ مفتی نے لکھا کہ آج نیشنل کانفرنس یا پی ڈی پی کی نہیں بلکہ بی جے پی کی حکومت ہے لیکن اس کے باوجود کشمیری پنڈت کشمیر چھوڑ رہے ہیں جو ان کی حکمرانی پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button