مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر کے قدرتی وسائل لوٹنے پر تلی ہوئی ہے

litehyam najir1

جموں:بھارتی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر کے قدرتی وسائل کو لوٹنے پر تلی ہوئی ہے۔ بھارتی وزیر کوئلہ اور کان کنی جی کشن ریڈی نے کہا ہے کہ جموں خطے میں لیتھیم کے ذخائر کی تلاش کا عمل جلد مکمل کیا جائے گا جس کے بعد انکی نیلامی شروع کی جائے گی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جی کشن ریڈی نے پارلیمنٹ کوبتایاکہ بھارتی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیرکی انتظامیہ کیساتھ ملکر کر لیتھیم ذخائر کی تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہے جن کی نشاندہی پہلے ہی جیو لاجیکل سروے آف انڈیا کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمل تیری سے جاری ہے اور دریافت کا عمل مکمل ہونے کے فوراً بعد انکی نیلانی شروع کی جائے گی۔
یادرہے کہ بھارتی وزارت کان کنی نے فروری2023میں اعلان کیا تھا کہ جیولوجیکل سروے آف انڈیا نے جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کے علاقے سلال ہیمانا سے لیتھیم کے 5.9 ملین ٹن کے ذخائردریافت کیے ہیں۔
لیتھیئم مختلف سمارٹ فونز اور لیپ ٹاپ کی ری چارج ایبل بیٹریوں سمیت دیگر برقی آلات میں استعمال ہونے والا کلیدی مواد ہے اور یہ الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹریوں میں بھی استعمال ہوتا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button