مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں پولیس کو ہیلی کاپٹرسروس فراہم کر رہی ہے

جموں31اکتوبر(کے ایم ایس) مودی حکومت غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پولیس کو کچھ خفیہ کارروائیوں کے لیے اگلے تین سال کے لیے ہیلی کاپٹرسروس فراہم کر رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں میں حکام نے بتایا کہ پولیس نے رجسٹرڈ ہوابازی کمپنیوں سے ہیلی کاپٹر کرایہ پر لینے کے لیے ٹینڈر طلب کئے ہیں۔حکام نے ابھرتی ہوئی ضرورت کو ظاہر کیے بغیر کہا کہ جموں وکشمیر میں پولیس اور بھارتی پیراملٹری فورسز کو تمام شعبوں میں افسران کی نقل وحرکت کے ساتھ ساتھ دیگر ہنگامی مقاصد کے لیے فلائٹ آپریشنز کی ضرورت ہے۔پولیس نے رجسٹرڈ ہوابازی کمپنیوں سے تجاویز طلب کی ہیں جن کے پاس فلائٹ آپریشن کے لئے کم از کم تین ہلکے ہیلی کاپٹروں کا بیڑا ہے اور جو 16جنوری 2023سے 16جنوری 2026تک تین سال کی مدت کے لیے سروس فراہم کرسکتی ہیں۔ حکام نے کہاکہ ہیلی کاپٹروں کو قدرتی آفات اورہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے منصوبے میں شامل کیا جائے گا جو پولیس کی طرف سے تیار کیاجا رہاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button