مقبوضہ جموں و کشمیر
اوڑی: فائر سروس کی عدم دستیابی کے باعث بڑی تعداد میں دکانیں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل
سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں ناقص فائر سیفٹی نظام کی وجہ سے آتشزدگی سے متعلق واقعات سے ہونے والے نقصانات میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ ضلع بارہمولہ کے علاقے اوڑی میں فائر سٹیشن کی عدم موجودگی کیوجہ سے آتشزدگی کے ایک حالیہ واقعے میں آنا فاناً دس کے قریب دکانین رکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اوڑی میں فائر سروس دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھاتے رہے اور جب تک انہوںنے اس پر قابو پالیاتب تک بڑی تعداد میں دکانیں راکھ بن چکی تھیں۔اس تباہی کی وجہ سے دکانوںکے مالکان انتہائی پریشان ہیں۔ مالکان کا کہنا ہے کہ اگر علاقے میں فائر سروس دستیاب ہوتی تو وہ بڑی تباہی سے بچ سکتے تھے ۔ لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ علاقے میں فائر سروس سٹیشن کا قیام عمل میںلائے۔