APHC-AJK

جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر نے مسئلہ کشمیر کو زندہ رکھنے کیلئے تاریخی کردارادا کیا ہے، غلام محمد صفی

safiاسلام آباد:
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر سے وابستہ ہزاروں افراد نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے جموںوکشمیر کی بھارتی تسلط سے آزاد ی کی جدوجہد کو جاری رکھاہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق غلام محمد صفی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیا ن میں گن پوائنٹ پر جماعت اسلامی کے محبوس قائد ین کو اپنا تاریخی موقف تبدیل کرنے پر مجبور کررہی ہے جو کہ انتہائی تشویشناک اور قابل افسوس ہے ۔ انہوںنے جماعت اسلامی کے رہنمائوں سے اپیل کی کہ وہ کوئی ایسا فیصلہ نہ کریں جسکے نتیجے میں جماعت کی ساکھ متاثر ہو، اندرونی انتشار بڑھے یا مودی حکومت کے اگست 2019 کی غیر آئینی دہشت گردی کے اقدامات کو جواز فراہم ہو اور کشمیر کی مظلوم مگر پرعزم عوام کو مایوسی کا پیغام پہنچے۔ غلام محمد صفی نے کہا کہ دنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ پرعزم تحریکیں اور اقوام غیر ملکی استعماری تسلط سے نجات حاصل کرکے رہتی ہیں حال ہی میں افغانستان اور فلسطین نے اس تاریخی حقیقت کو پھر زندہ کیا ہے کہ ہتھیاروں کی طاقت نہیں بلکہ ایمانی قوت ہی فتح مند ہوتی ہے۔انہوںنے کہاکہ غزہ اور فلسطین میں نا مساعد حالات کے باوجود فلسطینی عوام کی استقامت اور قربانیوں کے نتیجے میں اسرائیلی استعماراخلاقی اور سفارتی محاذ پر شکست کھا چکا ہے۔انہوںنے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھی بھارتی استعمار کی شکست نوشتہ دیوار ہے اس موقع پر اتحاد اور استقامت کا مظاہرہ ہی بھارت کو پسپائی اختیار کرنے پر مجبور کر سکتاہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ اس سلسلے میں ہماری معمولی کوتاہی بھارتی قبضہ کو مستحکم کرنے کا جواز فراہم کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کے اقدامات کے تدارک کے لئے حکومت پاکستان کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جائز جدوجہد کی بھر پورحمایت جاری رکھے ہوئے ہے ۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ نہتے کشمیریوں کو بھارتی تسلط سے نجات دلانے کیلئے اپنا اہم کردار ادا کرے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button