APHC-AJK

ڈیموکریٹک فریڈ م پارٹی کا کشمیر یوں کے حق خودارادیت سے متعلق وزیر اعظم پاکستان کے بیان کاخیرمقدم

sagar

سرینگر:غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء شبیر احمد شاہ کی قیادت میںقائم ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت دلانے سے متعلق وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے حالیہ بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کشمیری اور فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کرنے پر وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں فارمیشن کمانڈر کانفرنس کے دوران پاکستان کے عسکری قیادت کی طرف سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد آزادی کی حمایت کابھی خیرمقدم کیا ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button