APHC-AJK

بھارت آزادی کے لئے کشمیریوں کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتا: زاہد صفی

zahid safi

اسلام آباد:کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنما زاہد صفی نے کہا ہے کہ بھارت طاقت کے وحشیانہ استعمال سے حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیریوں کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق زاہد صفی نے اسلام آباد میں ایک بیان میں کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنے غیر قانونی قبضے کو طول دینے کے لیے فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کر رہا ہے جو کہ دہشت گردی اور قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیرکو اسرائیلی طرزپر ایک فوجی چھائونی بنا دیا ہے اور علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے میں مصروف ہے۔انہوں نے کہا کہ لاکھوں بھارتی فوجیوں کی تعیناتی کے باوجود بھارت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کمزور کرنے میں ناکام رہا ہے اور کشمیری اپنی تحریک آزادی کو منطقی انجام تک پہنچا ئیں گے۔انہوں نے کہا کہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدارامن ناممکن ہے۔ حریت رہنما نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کشمیری عوام سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے بی جے پی حکومت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدام کو مسترد کرتے ہوئے 5 اگست کو” یوم استحصال کشمیر” کے طور پر منائیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button