APHC-AJK

محمود ساغر کی طرف سے یاسمین راجہ اور زمردوہ حبیب کے گھروں پر بھارتی پولیس کے چھاپوں کی مذمت

mehmood sagharاسلا م آباد 07مارچ(کے ایم ایس)
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیرشاخ نے غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس کی طرف سے کل جماعتی حریت کانفرنس کی رہنمائوں یاسمین راجہ اور زمرودہ حبیب کے گھروں پر چھاپے اور اہلخانہ کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت کی ہے ۔
گزشتہ بھارتی پولیس نے سرینگر میں یاسمین راجہ اور زمرودہ حبیب کے گھروں پر چھاپے مار کر توڑ پھوڑ کی تھی اور اہلخانہ کو ہراساں کرنے کے علاوہ مکانوں کی رجسٹریاں اور پارٹی لیٹر ہیڈ سمیت اہم دستاویزات قبضے میں لے لئے تھے ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیرشاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے اسلام آباد سے جاری بیان میں بھارتی پولیس کی اس کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ خواتین حریت رہنمائوں کے خلاف بھارتی پولیس کی اس طرح کی انتقامی کارروائیاں انتہائی افسوسناک ہیں ۔ انہوںنے واضح کیاکہ اس طرح کی انتقامی کارروائی کے ذریعے حریت قائدین کے جذبہ آزادی کو کمزور نہیں کیا جاسکتا ۔محمود ساغرنے حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی مسلسل غیر قانونی نظربندی کو بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قراردیتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت گرفتاریوں کو جموں و کشمیر میں اختلاف رائے کو دبانے کیلئے ایک ہتھیار کے طورپر استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس طرح کے ظالمانہ اقدامات سے بھارت اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا بلکہ ان کے ذریعے ہماری تحریک آزادی مزید مضبوط اور متحرک وہ گی ۔محمود ساغر نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں سرکاری ملازمین سے متعلق نئے قواعدو ضوابط کی شدید مذمت کرتے ہوئے مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کے اس اقدام کو مکمل طور پر غیر قانونی اور ظالمانہ قرار دیاہے۔انہوں نے کہاکہ بھارتی فوجیوں نے کشمیریوں کے خلاف اعلان جنگ کررکھا ہے اور وہ روزانہ کی بنیاد پر بے گناہ کشمیریوں کو شہید کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجی جموںو کشمیر کی مسلم اکثریتی شناخت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کیلئے کشمیریوں کی نسل کشی کر رہے ہیں ۔انہوں نے کشمیری عوام پر زور دیا کہ وہ اس نازک دور میں ہوشیار رہیں اور دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے اپنی صفوں میں مکمل اتحاد و اتفاق پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ علاقے تک رسائی نہ دیکر انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کیخلاف باضابطہ مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پرزوردیا کہ وہ کشمیری حریت رہنمائوں کی فوری رہائی کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button