متفرقات

سرینگر: انجمن اوقاف کا تاجر رہنما غلام قادر کاﺅسہ کی وفات پررنج و غم کا اظہار

Ghulam-Qadir-Kawoosaسرینگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے سر کردہ تاجر اور فلاحی رہنما خواجہ غلام قادر کاﺅسہ کی وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انجمن کے سربراہ میرواعظ محمد عمر فاروق نے سرینگر کے علاقے نشاط کے رہائشی حاجی غلام قادر کاﺅسہ کو انکی سماجی اور فلاحی خدمات کیلئے خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے انکی وفات کو ایک بڑا نقصان قرار دیا۔
جناب میرواعظ نے مرحوم کے فرزندان نصیر احمد کاﺅسہ ، عبدالرﺅف کاﺅسہ اور امتیاز احمد کاﺅسہ کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور جنت نشینی کیلئے دعا کی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button