گرفتار

راجوری میں کشمیری نوجوان کالے قانون کے تحت گرفتار

download (1)جموں:  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے ضلع راجوری سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو آزادی پسند سرگرمیوں پر کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتارکیاگیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے کھوری والی-درہال کے رہائشی محمد اسلم کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے حکم پرگرفتارکرکے جیل میں نظربند کیاگیا۔پولیس نے بتایا کہ اسلم کو پہلے 2012میں منڈی پولیس اسٹیشن میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون کے تحت درج ایک کیس میں نامزد کیا گیا تھا۔اسلم آزادی پسندسرگرمیوں میں ملوث رہاہے جنہیں پولیس غیر قانونی سمجھتی ہے اورجوامن و امان کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔پولیس کے مطابق راجوری میں ضلع پولیس کے دفتر نے ایک تفصیلی رپورٹ تیارکی اور ضلع مجسٹریٹ کو پیش کی جس کے نتیجے میں اسے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتارکیاگیا۔پولیس کی کارروائی کشمیری نوجوانوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسانے اور بغیر مقدمہ چلائے انہیں غیر معینہ مدت تک نظربند کرنے کی بھارتی حکومت کی پالیسی کا حصہ ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button