گرفتار

بھارتی فوجیوں نے بارہمولہ سے دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا

سرینگر 18اگست (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج نے ضلع بارہمولہ سے دو کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز کے اہلکاروں نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ضلع کے علاقے سوپور کی شیر کالونی میں منظور احمد اور تنویر احمد کو گرفتار کیا۔ بھارتی فوج نے انہیں مجاہدین کا ساتھی قرار دیتے ہوئے ان کے قبضے سے دو دستی بم اور پستول کے آٹھ رائونڈ برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے ۔
ادھر بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آائی اے نے جموں کے علاقے بھٹنڈی میں کئی گھروں پر چھاپے مارے۔
دریں اثناء پولیس نے کہاہے کہ سرینگر کے ریگل چوک پر واقع چوکی کے قریب سے ایک بھارتی شہری لوکیش کمار کوگرفتارکر کے اس کے قبضے سے ایک پستول برآمد کیاگیا ہے ۔ مغربی بنگال کے رہائشی کے خلاف سرینگر کے کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button