گرفتار

جموں:بھارتی پولیس نے احتجاجی مارچ کے دوران 45 ہیلتھ ورکرز کو گرفتار کر لیا

download (2)جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے جموں میں بھارتی قابض انتظامیہ کے خلاف ہیلتھ ورکرز کے احتجاجی مارچ پر طاقت کاوحشیانہ استعمال کرتے ہوئے چار درجن سے زائد ورکز کو گرفتار کرلیا ہے ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے شہر میں سول سیکرٹریٹ کے قریب ہیلتھ ورکز کے مارچ پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا اور متعدد کارکنوں کو زخمی کرنے کے علاوہ کم از کم 45 کو گرفتار کرلیا۔محکمہ صحت کے کارکن اپنی خدمات کو باقاعدہ بنانے اور گزشتہ چھ سال کی تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کررہے تھے ۔کارکنان چیف انجینئر محکمہ صحت جموں کے دفتر کے باہر گزشتہ 470 روز سے گزشتہ 470 روز سے اپنی ہڑتال اور احتجاجی مارچ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ادھرگزشتہ سال22جون سے ہڑتال کرنے والے محکمہ بجلی کے کارکن بھی اپنی تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button